آصف علی آج کے دور کا عبدالرزاق ہے، شعیب اختر نے آصف علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

دبئی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آصف علی ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، آج کے میچ میں شعیب ملک نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ آصف بہت اچھا کھیل رہا ہے، یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا کھلاڑی ہے لیکن ہم نے اسے پہلے استعمال نہیں کیا۔

آصف علی نے خود اپنا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی آج کے دور کا شاہد آفریدی اور عبدالرزاق ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ اعصاب کی جنگ تھی جس میں شعیب ملک نے ثابت کیا کہ ان کی موجودگی کیوں ضروری ہے، یہ میچ بابر اعظم کا پریشر کی صورتحال میں بھی امتحان تھا جس میں وہ کامیاب ہوئے۔خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آصف علی نے چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور ناقابلِ شکست رہا ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس انڈیا اور نیوزی لینڈ کو بھی دھول چٹا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close