لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہا ہے کہ آصف علی کی جگہ کوئی بھی کھلاڑی ہوتا تو سکور کرنا مشکل ہو جانا تھا،افغانستان اپنی باؤلنگ کی وجہ سے میچ ہارا ہے،افغان ٹیم بڑی خطرناک ہے،اِن کے آؤٹ ہونے چار بلے باز پاور پلے نکال جاتے تو انہوں نے ہمارے باؤلرز کو ایسے مارنا تھا جیسے کوئی پکڑے جانے والے چور کو مارتا ہے۔
پاکستانی باؤلرز نے پاور پلے میں چار افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،جس کا کریڈٹ ہمارے باؤلرز کو جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکامران اکمل نے کہا کہ آج کا میچ بڑا زبردست ہوا ہے،ہماری ٹیم کو تین چار اوور پہلے میچ ختم کرنا چاہئے تھا،اس سے ہمیں اور زیادہ فائدہ ہونا تھا ،حسن علی محنت کر رہا ہےآنے والے میچوں میں وہ میچ ونر باؤلرثابت ہو گا ،نئی مینجمنٹ نے پوری ٹیم کو اعتماد دیا ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بہتر ہوا ہے،ڈریسنگ روم کا ماحول ریلیکس رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے،سب کھلاڑیوں کو ایک جیسا ٹریٹ کرنا ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم ڈیلیور بھی کر رہی ہے،ثقلین بھائی نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ہےاور وہ پاکستان کے لئے ڈیلیور کر رہے ہیں ،بابر اعظم جیسے لیڈ کر رہا ہے پاکستان ٹرافی لے کر آئے گا ۔سٹار وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم میں صلاحیت ہے ،ان کے بڑے اچھے بیٹسمین ہیں ،اُنہوں نے پاکستان کے خلاف صرف ٹاپ آرڈر میں جلدی آؤٹ ہونے کی وجہ سے مار کھائی ہے،پھر باؤلنگ میں میڈیم پیسر تھے جس کی وجہ سے افغانستان کو شکست ہوئی ،ان کے ساتھ چار میچ کھیلے ،چاروں بلے باز آخری اوور تک گئے ہیں ،یہ متحد ہو کر فائٹ کرتے ہیں،آنے والے تین چار سالوں میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں یہ بڑی خطرناک ٹیم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی جنگ صرف انڈیا پاکستان کے درمیان ہوتی ہے،افغانستان کے شائقین اگر لڑیں گے تو دنیا میں اچھا پیغام نہیں جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں