پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس افغانستان گئے تو آپکو خطرہ تو نہیں؟ صحافی کے سوال پر افغان ٹیم کے کپتان کا کرارہ جواب

دبئی (پی این آئی) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے افغانستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ “پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس اپنے ملک جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟” اس سوال پر محمد نبی نے کہا کہ آپ کرکٹ کے حوالے سے سوال پوچھیں، حالات کو وہیں پر چھوڑ دیں۔

ہم ورلڈ کپ کی پوری تیاری کرکے پورے اعتماد کے ساتھ آئے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔اسی صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ اب پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات بہتر ہیں تو کیا اس سے افغان کرکٹ کو کوئی فائدہ ہوگا۔ محمد نبی نے اس سوال پر بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ کرکٹ سے متعلق سوال نہیں ہے۔ سیاسی نوعیت کے سوالوں کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے مداخلت کرتے ہوئے محمد نبی کی پریس ٹاک ختم کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close