افغانستان کو ہلکا مت لینا، سابق پاکستانی کپتان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی افغانستان کی ٹیم کو کمزور نہ سمجھے ،یہ بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی ہوئی ہے ۔

یہ کسی قسم کا پریشر نہیں لیتے ،یہ پاکستان کا سمال ورژن ہیں ،پاکستان کے خلاف افغانستان کی ٹیم کو تھوڑا سا ڈس ایڈوانٹج ہوا ہے اور وہ نئے کپتان کا ہونا ہے،افغان کپتان نےاپنے مین باؤلر کو شروع میں ہی چار اوور کرا دیئے تھے جو بڑی غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم سے انڈیا کو بھی خطرہ ہے اور نیوزی لینڈ کو بھی خطرہ ہے ،افغان ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف اَپ سیٹ کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close