دبئی(پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست کے بعد افغانستان کے کپتان محمد نبی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ہم منصوبہ بندی کے مطابق نہیں کھیل سکے لیکن ہمیں اس شکست سے مثبت چیزیں حاصل کرنی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میچ میںٹف ٹائم دے رہے تھے لیکن آصف علی نے انیسویں اوور میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ کا آغاز ٹھیک نہیں کیا ،ہم نے پاکستان کو جیت کے لیے مناسب ہدف دیا تھا لیکن جیت کے لیے کافی نہیں تھا ۔افغان کپتان نے کہا کہ راشد علی باولنگ کر نے کے لیے ٹھیک وقت پر آئے تھے ۔محمد نبی نے کہا کہ ہم میچ کو آخر تک لے کر گئے جس سے مجھے اگلے میچ جیتنے کے لیے اعتماد ملے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں