ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کیخلاف کھیلے گا

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ (آج)جمعہ کو افغانستان کیخلاف کھیلے گا،میچ پاکستان وقت کے مطابق شام7بجے دبئی میں کھیلا جائیگا،پاکستان کی فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائیگی،میگا ایونٹ میں آج دوسرا میچ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں (آج)جمعہ کو 2میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین شارجہ میں سہ پہر3بجے کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور افغانستان کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستان وقت کے مطابق شام7بجے دبئی میں کھیلا جائیگا،پاکستان کی فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائیگی، اہم میچ سے قبل کھلاڑی نے ہاتھ کھولنے کے لئے نیا طریقہ اپنالیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے کپتان بابر اعظم اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کے ہمراہ گالف کھیلی۔محمد حفیظ کے بیٹے روشان حفیظ بھی گالف کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔بعد ازاں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ذہنی دبا کو کم کرنے کے لیے گالف کھیلتے ہوئے خوشگوار وقت گزارا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close