بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو کراچی یونیورسٹی کی جانب سے بڑی پیشکش کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر جامعہ کراچی نے کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں کو سو فیصد فری اسکالر شپ کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کو 100فیصد فری اسکالرشپ کی پیشکش کردی۔

وائس چانسلرکراچی یونیورسٹی پروفیسرخالدعراقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم نےقوم کوبڑی خوشخبری دی ، پاکستانی کرکٹرز کھیل کے میدان کی طرح تعلیمی میدان میں بھی کامیابی سمیٹیں۔پروفیسرخالدعراقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کوجامعہ کراچی کے دورے کی دعوت دی جاِئے گی، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا جامع تعلیمی پیکج بنایا گیا ہے۔خیال رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے دونوں میچز میں فتح حاصل کی ، پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچارکیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close