تین پاکستانی کرکٹرز کورونا میں مبتلا، قرنطینہ میں بھیج دیا گیا، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تین کھلاڑیوں کو کورونا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کی پاک ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز سے قبل قومی ویمن اسکواڈ کی 3 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 10 روز کیلئے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے باقی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز 8 نومبر سے شروع ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close