افغانستان کیساتھ انتہائی اہم میچ، پاکستان نے کن تگڑے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا؟ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

ابوظہبی(پی این آئی)افغانستان کیساتھ انتہائی اہم میچ، پاکستان نے کن تگڑے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا؟ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان۔۔۔۔ افغانستان سے میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے پریکٹس شروع کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری تصاویر میں سرفراز احمد، عثمان قادر، وسیم جونیئر، محمد نواز ، خوشدل شاہ اور حیدر علی کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران کوچ ثقلین مشتاق بھی موجود ہیں جو کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔ حیران کن طور پر پریکٹس سیشن میں پاکستان کے ان کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی شریک نہیں ہوا جنہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close