پاکستانی کرکٹرز نے اعلیٰ درجے کی کرکٹ کھیلی، نیوزی لینڈ کے کپتان نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بھی بتا دیا

شارجہ(پی این آئی) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی شکست کے بعد پاکستان کی پرفارمنس کو کلینکل قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میدان میں کلینکل محسوس ہو رہی تھی ،پاکستانی کرکٹرز نے اعلیٰ درجے کی کرکٹ کھیلی اور میچ کے دوران ہمیں موقع نہیں دیا ۔میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرن کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شکست سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا ۔

کین ولیم سن نے آصف علی کی جاندار بلے بازی کی تعریف کی اور کہا کہ ایک مرحلے میں پاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا تھا پھر آصف علی نے دو چھکے مار کر پریشرختم کردیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی نے مشکل وقت میں آکر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور بد قسمتی سے ہم آصف علی کے خلاف منصوبے پر عمل نہ کرسکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close