ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرہ وقار یونس کے گلے پڑ گیا، معافی مانگ لی

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ وقار یونس نے ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرے سے بہت سے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا تھا، وقار یونس کے تبصرے پر انہیں مختلف حلقوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے

ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، وقار یونس نے کہا کہ میں نےبیان ‘ہیٹ آف دی مومنٹ’ میں دیا جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ ‘میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔’وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close