ٹی ٹونٹی میں حیران کن کامیابیاں سمیٹنے والے محمد رضوان نے ویرات کو ہلی کو پیچھے چھوڑدیا، بڑا اعزاز حاصل کر لیا

شارجہ(پی این آئی) محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بہترین ایوریج کے ساتھ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔محمد رضوان کی ٹی 20 ایوریج اس وقت 52 اعشاریہ 77 ہے۔ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز 52 اعشاریہ 72 کی ایوریج کے ساتھ مکمل کیے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آصف علی ہمارے فشنگ بلے باز ہیں اور آج انہوں نے میچ فنش کرکے دکھایا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میچ میں جیت پر اللہ تعالی کا شکر ہے۔جیت سے اعتماد میں ملتا ہے، پوری ٹیم کی کوشش کی وجہ سے جیت ملی۔ حارث رؤف نے بہترین بولنگ کی ،فیلڈرز نے اچھی فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے کم سکور پر روکنے میں کامیاب ہوا۔میرا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ نے 10 سکور زیادہ کیا۔ شعیب ملک نے اپنا تجربہ دکھایا اور آصف علی نے آج میچ ختم کرکے دکھایا۔کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے، ہر میچ کی الگ الگ پلاننگ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close