مین آف دی میچ جیتنے کے بعد حارث رئوف نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیدیا؟

شارجہ (پی این آئی)مین آف دی میچ جیتنے کے بعد حارث رئوف نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیدیا؟۔۔۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے ہے کہ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچا ہوں۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میچ جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔

ٹیم نے بہت اچھی فیلڈنگ کی اور باؤلرز کو سپورٹ کیافینز نے بہت سپورٹ کیا جس سے اچھی پرفارمنس ہوئی۔ہم باؤلرز میں بھی مقابلہ ہوتا ہے مگر آپس کی بات چیت کا فائدہ ہوتا ہے،ایک دوسرے سے بات چیت کرکے بھی سپورت ملتی ہے،سب سے زیادہ خوشی گپٹل کو آؤٹ کرکے ہوئی۔اسکی وجہ سے نیوزی لینڈ کا مومینٹم ٹوٹا۔ لاہور قلندرز کا اور اپنی فیملی کا شکریہ ادا کروں گا،لاہور قلندر کی سپورٹ کے باعث یہاں تک پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close