پاکستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق پہلا بیان آگیا

شارجہ(پی این آئی )نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ پاکستان جیسی اچھی ٹیم سے تھا ،جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ شکست بہت مایوس کن ہے ،بد قسمتی سے ہم میچ کے آخر میں چیزو ں کو اپنے حق میں نہ کر سکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنی لائن و لینتھ سے ہٹے تو باونڈریاں لگیں ۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک بہت مضبوط سائیڈ ہے جو کہ دیکھنے کے قابل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آپ کو اٹھائیں گے اور اگلے چیلنج کے لیے تیار ہونگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close