رواں سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور کن بلے بازوں نے بنا رکھے ہیں؟ فہرست جاری

شارجہ (پی این آئی)رواں سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور کن بلے بازوں نے بنا رکھے ہیں؟ فہرست جاری۔۔  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ جاری ہے جس میں شاہین کیویز کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اوپننگ کر رہے ہیں۔

پاکستانیوں کا یہ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائے گا کہ سنہ 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے یہی دونوں کھلاڑی ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آج کے میچ سے پہلے محمد رضوان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ 838 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ اب تک کے ٹاپ سکورر ہیں۔ دوسرے نمبر پر کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے موجودہ کیلنڈر سال میں 596 رنز بنا رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close