پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل ہی ٹوئٹر پر دلچسپ میمزکا طوفان آگیا

شارجہ (این این آئی)شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع نے سے پہلے ہی ٹوئٹر پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا ہے۔کسی نے نیوزی لینڈ کو ماضی یاد دلا رہا ہے تو کسی نے پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے میچ کیلئے بہترین حکمتِ عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا پاکستان کے کرکٹ شائقین نیوزی لینڈ کے میچ کا بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ سے موازنہ کر رہے ہیں تو کوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کے تیر چلاتا دکھائی دیا ۔ ایک صارف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کو شکست دے

کر ان کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرنے کا وقت ہوگیا ہے، نیوزی لینڈ پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا کیونکہ پاکستان اپنے ساتھ کیے ہتک آمیز رویے کا بدلہ لے گا۔ایک صارف نے اجتماعی دعا کرتے ہوئے تصویر شیئرکی اور کہا کہ نیوزی لینڈ والوں کی موجودہ صورتحال کچھ ایسی ہوگی۔ٹوئٹر پر صارفین بلیک کیپس کے لیے مضحکہ خیز پیغامات اور میمز شیئر کررہے ہیں، ان میں سے کچھ یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close