افغان ٹیم کے کپتان غلام نبی میچ شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ میں کیو ں رو پڑے تھے ، وجہ سامنے آگئی

دبئی(این این آئی)افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدنبی افغانستان کا قومی ترانہ سن کر آبدیدہ ہوگئے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ سن کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔معمول کی مطابق میچ سے قبل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی کی آنکھیں ترانہ سن کر چھلک پڑیں۔ ان کی آنسو صاف کر نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کپتان محمد نبی کے اس چھوٹے ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا صارفین نے کئی بار شیئر کیا۔ کسی نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا تو کسی نے ان ڈھارس بندھائی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اس مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے لیے ان کی کرکٹ ٹیم ان چہروں پر خوشی لانے کا ذریعہ ہے۔واضح رہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close