وہ وقت جب مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کی شکست کی پیشنگوئی کر دی تھی، شائقین کرکٹ کیلئے حیران کن حقائق

لاہور (پی این آئی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 5 سال قبل ہی پاکستان کی جیت کی پیشنگوئی کردی تھی ۔ 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اس وقت کے بھارتی وائٹ بال کپتان ایم ایس دھونی نے کہا تھا کہ بھارت ورلڈ کپ یا ورلڈ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ہمیشہ ناقابل شکست نہیں رہے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران جب دھونی سے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی 0-11 کی سکور لائن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہم کسی دن ہاریں گے ، شاید آج یا 10 سال بعد یا 20 سال کے بعد یا 50 سال کے بعد۔ دھونی نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم ہمیشہ جیتتے رہیں۔ دھونی نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ چیزیں دونوں فریقوں پر یکساں دباؤ ڈالتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close