پاکستان سے ٹکرکوہلی الیون کیلئے تباہ کن نکلی، اہم اترین میچ وِننگ کھلاڑی ٹیم سے باہر

دبئی(پی این آئی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ جانے کے بعد اب کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں دردناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔

چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے۔ وہ بھارتی ٹیم میں آل راو¿نڈر کی حیثیت سے مستقل اپنی جگہ بنائے رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close