بھارتی ٹیم کو کس نے مروایا؟ کونسے دو لوگ بھارت کو ہمیشہ یاد رہیں گے؟ شعیب اختر نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

راولپنڈی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے، انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے گزشتہ روز کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ انڈین میڈیا نے پہلے ہی شور مچا دیا تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بہت زیادہ پریشر میں آگئی، اصل میں انڈین ٹیم کو انڈین میڈیا نے مروایا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی فتح پر کہا کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے۔بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف انڈیا میں جاری نفرت انگیز مہم پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف پہلے ایسی نفرت کبھی نہیں دیکھی، محمد اظہر الدین مسلمان ہونے کے باوجود انڈین ٹیم کے کپتان بنے، شاہ رخ خان بالی ووڈ کے کنگ بنے اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا، یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 90 فیصد لوگ پیار کرنے والے ہیں، صرف 10 فیصد لوگ اور میڈیا کا کچھ حصہ ایسا ہے جو مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close