دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے جہاں بھارت کو شکست فاش دی وہیں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ بھارت کی طرف سے دئیے گئے 152 رنز کے ہدف میں پاکستانی اوپنر نے اننگ کا شاندار آغاز کیا اور بغیر کسی وکٹ گنوائے بڑی آسانی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13ویں اوور میں سنچری پارٹنرشپ مکمل کی جب کہ 18 ویں اوور میں 152 کا ہدف مکمل کرکے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ڈیون سمتھ کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 145 کی شراکت داری قائم کی جبکہ تیسرا نمبر بھی پاکستانی اوپنرز عمر اکمل اور سلمان بٹ کے پاس ہے جنہوں نے 2010ء میں بغیر وکٹ گنوائے بنگلادیش کے خلاف 142 کی شاندار اننگرز کھیلی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں