پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچ، کس ٹیم کا پلڑ ا بھاری ہے؟ اعداد و شمار جاری

شارجہ(پی این آئی) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچ، کس ٹیم کا پلڑ ا بھاری ہے؟ اعداد و شمار جاری۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ کل (منگل کو) شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں اب تک 24 ٹی 20 میچز کھیل چکی ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

پاکستان نے 14 میچز اپنے نام کیے جبکہ 10 میچز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیاب رہی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل رات 7 بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کا ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء میں یہ پہلا میچ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں