پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ گئی ، کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں دردناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close