بھارت کیخلاف 3وکٹیں، شاہین آفریدی نے شاندار پرفارمنس کی وجہ بتادی

دبئی(آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12مرحلے کے میچ میں شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کی اور 3اہم وکٹیں اڑائیں۔شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اپنے دوسرے اوور میں کے ایل راہول کو کلین بولڈ کیا۔شاہین نے اپنے آخری اوور میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو آئوٹ کیا۔

میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین آفریدی نے کہا کہ گیم پلان پر عمل کیا،کل نیٹ میں گیند سوئنگ کرنے کیلئے کام کیا تھا، اس لیے نئی گیند سوئنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نئی بال کھیلنے میں تھوڑی مشکل ہوگی لیکن گیند بلے پرآرہی ہے اور ہم آسانی سے اسکورچیز کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close