پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ میچز کی ڈبل سنچری مکمل،کوہلی کا ناٹ آئوٹ رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ میچز کی ڈبل سنچری ہو گئی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دو سواں (200)انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پاکستانی بالرز کے لیے سب سے بڑا امتحان تھے کیونکہ ٹی 20میچز میں کوہلی کو پاکستانی بالرز نے کبھی آوٹ نہیں کیا

یہ ریکارڈ بھی اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ٹوٹ گیا اور شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئوٹ کیا ۔گزشتہ تین میچز میں کوہلی 78،36 اور 55 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آوٹ رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close