’پاکستان کا تو کوئی چانس نہیں‘ گرین شرٹس نے ایک بار پھر بھارتیوں کا غرور خاک میں مِلا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتیوں کا غرور خاک میں مِل گیا۔ پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں عبرتناک شکست دیدی۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر طنزیہ نشتر چلائے تھے۔بھارتی میڈیا سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا تھاکہ میں نے شعیب اختر سے بات کی اور انہیں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے، پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے، اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیںتھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close