دبئی(پی این آئی)پاکستان اور بھارت کی درمیان 200واں میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2021کے سپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی طور پر 200واں میچ ہے۔ہر طرز کی کرکٹ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے 199 میچز ہوچکے ہیں۔ ان میچز کے نتائج کے مطابق پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، جہاں گرین شرٹس نے 86 میں کامیابی سمیٹی جبکہ 70 میں بھارت کامیاب رہا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 38 مقابلے ڈرا پر اختتام پذیر ہوئے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2007 سے 2021 کے دوران 9 ویں بار آمنے سامنے ہیں، آج کے مقابلے سے قبل 8 میچوں میں سے بھارت 6 میں فاتح رہا جبکہ ایک پاکستان نے اپنے نام کیا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ ایک روزہ کرکٹ میں 1978 سے 2019 کے دوران پاکستان اور بھارت 132 مربتہ مدمقابل آئے، پاکستان 73 میں فاتح اور بھارت 55 میچ میں کامیاب رہا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 1952 سے 2007 کے دوران 59 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے، اسے صرف 9 فتح ملی جبکہ پاکستان 12 مقابلوں میں سرخرو رہا اور 38 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں