ہم نے تو پہلے ہی خبردار کیا تھا، شاہین شاہ آفریدی کا شکار بننے پر کرک انفو نے بھی بھارتی بلے بازوں پر طنز کر ڈالا

دبئی(پی این آئی)ہم نے تو پہلے ہی خبردار کیا تھا، شاہین شاہ آفریدی کا شکار بننے پر کرک انفو نے بھی بھارتی بلے بازوں پر طنز کر ڈالا۔۔۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے بھارٹی بیٹنگ پر طنز کے نشتر چلادئیے۔کرکٹ انفو نے دو روز قبل پاک بھارت میچ کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

،کرک انفو کا کہنا تھاکہ شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے بہترین باؤلر ہیں۔وہ اپنے ہر تیسرے میچ کے پہلے اوور میں وکٹ ضرور لیتے ہیں اور بھارت کو اس بات سے ڈرنا چاہیے۔آج شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں روہت شرما اور دوسرے اوور میں کے ایل راہول کی وکٹ حاصل کرکے بھارت کو مشکل میں ڈالا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close