شاہین آفریدی کے بعد حسن علی بھی بھارتی بلے بازوں کو دھول چٹانے کو تیار، اہم ترین وکٹ حاصل کر لی

دبئی(پی این آئی) بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےچھ اوورز کے بعدتین وکٹوں کے نقصان پر 36رنز بنالیے ہیں۔بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، سٹار بلے باز روہت شرما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انکی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی،پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت نے محتاط انداز اپنایا مگر وہ شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ باؤلنگ کا کوئی توڑ نہ کرسکے۔

کے ایل راہول شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوئے،کے ایل راہول نے آٹھ گیندوں پر تین رنز بنائے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ تاہم چھٹے اوور میں سوریا کمار یادیو حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،انہوں نے آٹھ گیندوں پر 11 رنز بنائے۔حسن علی کی گیند پر محمدر ضوان نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔اسوقت کپتان ویرات کوہلی20 اور رشبا پنت ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے پاک بھارت میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے

۔یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔ کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بنیشور کمار، ورن چکرورتھی، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close