پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

دبئی(پی این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔دبئی میں آج شام درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

پاکستان نے پاک بھارت میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔ کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بنیشور کمار، ورن چکرورتھی، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close