اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران طالب علموں کے سوالات کے جوابات د یتے ہوئے کیا رمیز راجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا اور پاکستان جیتے گا۔ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت کے خلاف میچ کا دباو نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے،
دباو لینے سے نہ رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگے گی،اچھا کھیلا بھی نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہیکہ سب اس کی جیت کے لییاعتماد کریں۔انہوں نے کہ ہمارے ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد سیریز ری شیڈولڈ ہونیکی خبر ملے گی، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں