راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ سے میچ پر ہے، بھارت پر کم فوکس ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پر کیونکہ ہم نے انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑنا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو نہیں
بھاگنے دینا اب لیکن چھوڑنا بھارت کو بھینہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستان جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلے گا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے بہتر ٹیم رہی ہے، ورلڈکپ میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشر ہینڈل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کوہلی پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی اسٹیڈیم پورا نیلا ہوگا، براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں، لہذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کے لیے اور بھی کچھ ہے۔شعیب اختر نے بھارت کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں