پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے لیکن کونسا بھارتی بالر پاکستانی بلے بازوں کی تباہی پھیر سکتا ہے؟ محمد عامر کا تجزیہ

دبئی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فاسٹ باو¿لنگ کے شعبے میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے ، لیکن بھارت کا سپن اٹیک پاکستان سے بہتر ہے۔ایک انٹر ویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی او ر بھمرا کا کوئی مقابلہ نہیں کیو نکہ شاہین ابھی جوان ہے اور بھمرا تجربہ کار باولر ہے ،وہ ڈیتھ اوورز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین باولر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین اس وقت پاکستان کے بہترین باولر ہے جس طرح وہ پچھلے سال ، ڈیڑھ سال میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،شاہین آفریدی نئی گیند کے ساتھ بھی بہترین باولر ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی اور شاہین اچھا کر رہے ہیں اور حارث رو¿ف بھی۔ یہ ڈیتھ اوورز میں بہترین ٹی 20 باولر زہیں۔ بھارت کے نقطہ نظر سے ، بھوی آئی پی ایل میں جدوجہد کر رہے تھے ، اس لیے بھمرا صرف ایک ہی ہے جو آپ کہہ سکتے ہیں کہ اچھی باولنگ کر رہے ہیں ۔محمد عامر نے مزید کہا کہ اشون ، جدیجہ اور چکر ورتی نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close