رمیز راجہ بطور چئیرمین پی سی بی کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیں گے؟ ناقابل یقین تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس عہدے پر رہتے ہوئے آئندہ تین سال کے لیے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے کھیل کے ساتھ اپنی دلی اور جذباتی وابستگی کی وجہ سے یہ عہدہ قبول کیا ہے اور وہ آئندہ تین سال تک تنخواہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اس لیے بنے ہیں کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے انداز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کلب مالکان کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”میرا کلیدی مقصد پاکستان میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ صفر تنخواہ پر جوائن کیا ہے اور تین سال تک میںایک روپیہ بھی نہیں لوں گا۔ “ انہوں نے کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی توجہ نچلے لیول پر مرکوز کریں تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close