نامور سابق کرکٹر کو گھریلو تشدد کیس میں گرفتا رکر لیا گیا، پوچھ گچھ جاری ہے ،مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی، پولیس حکام

کینبرا (پی این آئی) آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے واقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری آج صبح ہوئی۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور اس سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کی نیوساؤتھ ویلز پولیس نے معاملے پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد 51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔کرکٹ شائقین جانتے ہیں کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 اور ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں