بالآخر سینئر آل رائونڈر شعیب ملک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

دبئی(پی این آئی)بالآخر سینئر آل رائونڈر شعیب ملک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ کھیلنا اور سر کو بلند رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔شعیب ملک کو ٹیم سلیکشن کے آخری لمحات میں ورلڈ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔شعیب ملک صہیب مقصود کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے گیے تھے۔

شعیب ملک ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی اسکواڈ کے سینئر ترین ممبر ہیں۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا تجربہ ہمارے لیے اثاثہ ثابت ہوگا، وہ ٹیم کے فٹ ترین پلیئرز میں سے ایک ہیں، ہمیں ان کو الیون میں شامل کرنے کیلیے پلان بنانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close