بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر رضامند

لاہور (آئی این پی ) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے، جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز

راجہ سے بلائںڈ کرکٹرز کے معاوضے میں بھی اضافے کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بلائنڈ کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close