آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا، حیران کن وجہ بھی بتادی

کابل (پی این آئی) آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں طالبان کے جھنڈے کے تلے کھیلے گی تو اسے کرکٹ کے عالمی ادارے کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 

افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے اکتوبر ،نومبر میں یو اے ای میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔اگر افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بھی بات چیت کرنی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے اور شیڈول کے مطابق افغانستان کا 25 اکتوبر کو پہلا میچ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں