آئندہ چند دنوں میں کہاں کہاں بارشیں ہونے والی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے چوبيس گھنٹوں کے دوران شمالی مشرقی بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش متوقع ہے۔بالائی جنوبی اور وسطی پنجاب کے کچھ حصوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات ھیں۔۔بالائی جنوبی کے پی کے میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے اسی طرہ کشمیر کے چند اک دو مقامات پر بارش متوقع ہے۔

 

سندہ کے جنوبی مشرقی حصوں میں کہیں کہیں۔۔بارش کا امکان ہے اور بالائی مغربی سندہ میں بھی امکانات کو رد نہیں کر سکتےگزشتہ روز کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد آج زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔اس وقت کی تازہ صورتحال کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں جبکہ مون سون کی نم آلود ہوائیں ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔مون سون کی نم آلود ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے تعامل سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک اور بارش ہو سکتی ہے۔جمعہ سے اگلے چند دنوں کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ⁦۔بات کی جائے سندھ کی تو مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اب سندھ میں شروع ہو چکا ھے جو کہ ہفتے تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کمی وبیشی کے ساتھ جاری رہے گا۔

close