کرکٹ سیریز کی منسوخی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) کرکٹ سیریز کی منسوخی پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا، جس میں کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی کے محرکات سے آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے، احتجاجی مراسلہ وزرات خارجہ کی جانب سے بھجوایا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے معاملے کی وضاحت مانگی، تھریٹ الرٹ کی نوعیت اور اس سے جڑی معلومات فراہم کرنے کا کہا

گیا ہے۔

close