نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کر نے پر شاہد خان آفریدی غصے میں آگئے

کراچی (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے پر برہم ہو گئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے تھریٹ الرٹ کو دھوکہ قرار دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر تمام پاکستانی غم و غصے کی کیفیت میں ہیں ۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ آج کا دن بہت عجیب تھا ،کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے افسوس ہے ۔کپتان بابر اعظم نے اپنے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے صورتحال کو افسوسناک قرار دیا ۔اس حوالے سے شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک دھوکے پر مبنی تھریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے تمام یقین دہانیوں کے باوجود دورہ منسوخ کردیا ۔ شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنے فیصلے کے اثر کو سمجھتے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close