پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان، نیوزی لینڈ سیریزمنسوخ ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک اور نیوزی لینڈ کے مابین شروع ہونے والا میچ کرونا کی نظر ہو گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے 2 اہم ترین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم نہیں گئیں جبکہ

کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاک اور نیوز ی لینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز منسوخ ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں