پاکستان ، نیوز ی لینڈ کے درمیان منعقدہ ون ڈے سیریز کا سٹیٹس تبدیل کردیا گیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا سٹیٹس تبدیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے جاری میڈیا ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے بورڈزنے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا سٹیٹس تبدیل کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق یہ

تینوں میچز اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی بجائے دو طرفہ سیریز کے میچز شمارکئے جائیں گے اور یہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصہ ہے۔میڈیا ریلیز میں مزید کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کو اب دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے دوبارہ 2022میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، لہٰذا دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ اب اس سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفکیشن کہلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close