کورونا کی چوتھی لہر، 15خطرناک شہر جہاں یونیورسٹیز اور کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی)کورونا کا تشویشناک پھیلاؤ، حکومت کا پنجاب کے15شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا صورتحال کے پیش نظر 15شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز 15 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم میڈیکل تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اور دیگر اسٹاف ڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 15شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز 15 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

، ڈینٹل کالجز،نرسنگ اسکولز ، دیگر میڈیکل ادارے بھی بند رہیں گے۔ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ میڈیکل تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اوردیگراسٹاف ڈیوٹی پرموجودرہیں گے، اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں اسکولوز کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے، اسکولزکی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کومدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 ستمبر 2021ء بروز بُدھ تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔اس سے پہلے تین ستمبر کو کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔جس کے تحت کہا گیا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

close