شاباش، پاکستانی خاتون نے کوہ پیمائی میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

دبئی (پی این آئی) دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون نائیلہ کیانی سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع دنیا کی تیرہویں بلند ترین پہاڑی چوٹی گشربرم ٹو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئی ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے بینکر اور گزشتہ پانچ برسوں سے دبئی میں مقیم نائیلہ کیانی کی خواہش یا ان کا مقصد پاکستان اور نیپال میں موجود دنیا کی تمام بلند چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائیلہ نے کہا کہ گشر برم ان کی پہلی مہم ہے، آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلند چوٹی سر کرنے پر انکی کافی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ چوٹی ڈیتھ زون میں واقع ہے اور اسے سر کرنا کافی اہم ہوتا ہے اور کوئی پاکستانی خاتون اب تک اسے سر نہیں کرسکی ہیں۔ اس سے پہلے 2018 کی ایک ویڈیو میں وہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر اپنی شادی کی سالگرہ منارہی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close