کنگسٹن (پی این آئی)ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے دوسرے روز 2 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔روسٹن چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ 22 اور کائل میئرز کوئی رن اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر بد قسمتی سے وہ حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ جیسن ہولڈر 58 اور کیمار روچ 13 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں