وہ دن دور نہیں جب بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمین بن جائے گا، دنیا کے مایہ ناز آل رائونڈر کی پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمین بن جائے گا ، میچ جیتنے کے لئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے ، پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہترین ہے۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیلیں تو کامیابی ملے گی، ہم نے نمبر 6 پر آصف علی اور فہیم اشرف کو ٹرائی کیا، اعظم خان تگڑا کھلاڑی ہے اور پاور ہٹنگ کرسکتا ہے تاہم اس کو فیلڈنگ اور فٹنس بہتر کرنا ہوگی، اب قومی ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان اور بابراعظم کی پارٹنرشپ کافی اہم رہی، ایسی بات نہیں کہ ٹیم میں سٹارز نہیں، سب سٹار پلیئرز ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ون ڈے کے مطابق اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی ہیں، شاہد آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن پاکستان کو سوٹ کرتی ہے، ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا ، ضروری نہیں کہ ہر پلیئر ہر میچ میں اچھا کرے۔ مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کرنا ضروری ہے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close