پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

مانچسٹر(پی این آئی)پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف اپنے 39 ویں میچ میں سر انجام دیا۔ٹی 20 فارمیٹ میں محمد رضوان کی ایوریج 48 سے زیادہ ہے جبکہ وہ رواں سال ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بھی ہیں۔اب تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آٹھ بلے بازوں نے ایک ہزار سے زاٗٗئد رنز سکور کیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والوں میں شعیب ملک اور محمد حفیظ 2423 رنز بناکر پہلے اور دوسرے ،بابر اعظم 2153 رنز بناکر تیسرے جبکہ محمد رضوان 1019 رنز بناکر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

close