انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں شاندارسینچری، بابراعظم نے ویرات کوہلی سمیت بڑوں بڑوں کو پچھاڑ دیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم اس وقت عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بابر بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں میں سے ایک ہے اور اس وقت کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ دنیا کی بڑی ٹیموں کیخلاف اپنے عمدہ اعداد و شمار کی وجہ سے بابراعظم کو وائٹ بال کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ یقینی طور پر پاکستان کے بہترین وائٹ بال بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں صرف 54 اننگز کھیلنے کے باوجود زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرچکے ہیں ۔ گھر سے باہر بہتری ٹیموں کے خلاف بابراعظم کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ اس وقت وہ SENA ممالک (جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) میں ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے بلے باز ہیں، ان ممالک میں بابراعظم اب تک 19 میچز میں 53.06 کی اوسط اور 143.41 کے سٹرائیک ریٹ سے 849 رنز بنا چکے ہیں اور یہ اوسط دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔اس کے بعد دنیا کا نمبر ایک ٹی ٹونٹی بلے باز ڈیوڈ مالان ہے جس کی اوسطا 44.95 ہے۔ راسی وین ڈر ڈسن 44.78 کی اوسط سے رنز بنا کر تیسرے، ویرات کوہلی 22 میچز میں 43.94 کی اوسط اور 138.52 کے سٹرائیک ریٹ سے 791 رنز سکور کرکے چوتھے جب کہ ایرون فنچ 40.65 کی اوسط اور 152.93 کے سٹرائیک ریٹ سے 1667 رنز بنا کر 5ویں نمبر پر ہیں ۔ بابراعظم کے مجموعی اعدادوشمار بھی عمدہ ہیں۔ انہوں نے 56 ٹی 20 میچوں میں 47.60 کی اوسط اور 131.08 کی سٹرائیک ریٹ سے 2142 رنز بنائے ہیں۔ 2021ء میں بھی بابراعظم کی کارکردگی غیر معمولی رہی۔ وہ رواں سال اس وقت ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 12 میچوں میں 38.41 کی اوسط اور 135.19 کی سٹرائیک ریٹ سے 461 رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close