وسیم اکرم اور میری علیحدگی کو 7 ماہ ہوگئے ہیں، شنیرا اکرم کے انسٹاگرام پیغام نے مداحوں میں سنسنی پھیلا دی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ اُن کی اور اُن کے شوہر کی علیحدگی کو 7 ماہ ہوگئے ہیں، اُن کے لیے اپنے شوہر وسیم اکرم کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے اور اُنہیں اُمید ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کے ساتھ ہوں گی۔ شنیرا اکرم نے جو آسٹریلیا میں مقیم ہیں، اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وسیم اکرم کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اُنہوں نے لکھا کہ تقریباََ! 7 ماہ ہوگئے ہیں اور ہم دونوں ہی دُنیا کے دو مختلف حصوں میں اپنی الگ الگ زندگی گُزار رہے ہیں۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ’اس دوری نے ہمیں کمزور نہیں بنایا بلکہ ہم دونوں مزید مضبوط اور طاقتور ہوگئے ہیں۔ شنیرا نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشاءاللّہ! میں اور وسیم بہت جلد ایک ساتھ ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close